پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہاکی کلبوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا

Published On 09 January,2026 05:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات سے پہلے پی ایس بی نے بڑا قدم اٹھا لیا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ملک بھر کے ہاکی کلبوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا۔

پی ایس بی ہاکی فیڈریشن کے اشتراک سے ملک بھر میں ہاکی کلبوں کی جانچ پڑتال کرے گا۔

سپورٹس بورڈ کے مطابق کلبوں کا ڈیٹا آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کیا جا رہا ہے، پورے عمل پر پی ایس بی کو مکمل نگرانی اور آڈٹ رسائی حاصل ہے۔