پاکستان میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے فائٹ انیتا کریم کے نام

Published On 11 January,2026 01:07 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ پاکستان میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے فائٹ انیتا کریم نے اپنے نام کر لی۔

اسلام آباد میں پرو فیشنل ایم ایم اے لیگ انفنیٹ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں پاکستانی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے تاریخ رقم کر دی، خواتین کی 52 کلوگرام ٹائیٹل فائٹ میں انیتا کریم نے ایران کی پریسا شمش آبادی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا کریم پاکستان کی پہلی پروفیشنل ایم ایم فائٹر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار فتوحات حاصل کیں، انیتا کریم پہلی مرتبہ اپنی سر زمین پر پروفیشنل ایم ایم ٹائٹل فائٹ کی فاتح قرار پائیں۔