بھارتی کپتان نے بالی ووڈ اداکارہ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

بھارتی کپتان نے بالی ووڈ اداکارہ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کمار یادیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک متنازع بیان کے بعد سخت قانونی قدم اٹھاتے ہوئے خوشی مکھرجی کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے میں 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشی مکھرجی نے دعویٰ کیا تھا کہ سوریا کمار یادیو انہیں اکثر پیغامات بھیجا کرتے تھے، سوریا کمار یادیو کی قانونی ٹیم نے اس الزام کو سراسر جھوٹا، بے بنیاد اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والا قرار دیا ہے۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت موجود نہیں اور اس طرح کے غیر مصدقہ بیانات کسی بھی عوامی شخصیت کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو شدید متاثر کر سکتے ہیں۔

سوریا کمار کی قانونی ٹیم نے مزید واضح کیا کہ مشہور شخصیات کو نشانہ بنا کر بغیر ثبوت الزامات لگانا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ عمل ہے بلکہ اس سے عوام میں غلط تاثر بھی پیدا ہوتا ہے، ان کے مطابق ایسے اقدامات کے خلاف قانونی کارروائی ضروری ہوچکی ہے۔