کھیل
خلاصہ
- دبئی: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے اب تک کھیلے گئے 9 ایڈیشنز میں 12 باؤلرز ایسے ہیں جنہوں نے ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے، شکیب الحسن نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2007ء سے 2022ء تک 36 میچز کھیل کر 50 شکار کیے۔
پاکستان کے شاہد خان آفریدی کا لسٹ میں دوسرا نمبر ہے، بوم بوم آفریدی نے 2007ء سے 2016ء تک 34 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 39 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر ملنگا کا اس لسٹ میں تیسرا نمبر ہے، ملنگا نے 2007ء سے 2014ء تک 31 میچز کھیل کر 38 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ایک اننگز میں بہترین باؤلنگ کروانے کا ریکارڈ سری لنکا کے سابق سپین باؤلر اجنتا مینڈس کے پاس ہے جنہوں نے 2012ء میں زمبابوے کے خلاف 4 اوورز میں 8 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔