پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کیلئے جوہانسبرگ پہنچ گئی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کیلئے جوہانسبرگ پہنچ گئی

پاکستان ویمن ٹیم کراچی سے براستہ دبئی جوہانسبرگ پہنچی۔

قومی کرکٹ ٹیم ساوتھ افریقہ کے ساتھ 3 ٹی 20 میچز اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، سیریز کا آغاز 10 فروری سے ہوگا۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز 22 فروری سے یکم مارچ تک شیڈول ہے، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی جبکہ وہاب ریاض مینٹور کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ جوہانسبرگ پہنچے ہیں۔