ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا نے نیدر لینڈز کو 93 رنز سے ہرا دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکا نے نیدر لینڈز کو 93 رنز سے ہرا دیا

امریکا کی جانب سے ملنے والے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 15.5 اوورز میں 103 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈے 23اور سکاٹ ایڈورڈز 20رنز بنا کر نمایاں رہے، میکس ڈاؤڈنے 13اور روئیلوف وین ڈیر نے 10رنز بنائے

امریکا کی جانب سے ہرمیت سنگھ نے 4اور وین شالک وِک نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں بھارت کے شہر چنئی میں ہونیوالے میچ میں نیدرلینڈز نے امریکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

امریکا کی جانب سے سائتیجا مکملا 79 اور شبھم رانجنے48 رنز بنا کر نمایاں رہے ، مونانک پٹیل نے 36اور شہر یار جہانگیر نے 20رنز بنائے۔