ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کا کامیاب انعقاد

ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کا کامیاب انعقاد

گلگت بلتستان میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے کی اختتامی تقریب لالک جان سٹیڈیم جوٹیال گلگت میں منعقد کی گئی۔

پاک فوج کے تعاون سے منعقدہ چیمپیئن شپ میں کھلاڑیوں کی بھرپور صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع ملا، چیمپیئن شپ میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے 17 ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

اختتامی تقریب میں نگراں وزیر اعلیٰ، کمانڈر ایف سی این اے، اور پولیس سمیت حکومتی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ سنسنی خیز اور اعصاب شکن فائنل مقابلے میں این ایل آئی مارخور نے 1-0 سے فتح حاصل کی۔

شائقین فٹبال نے گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے پاک فوج اور ایف سی این اے کی کاوشوں کو سراہا۔

چیمپیئن شپ نے گلگت بلتستان کے بے پناہ ٹیلنٹ اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کے جذبے کو اجاگر کیا