کھیل
خلاصہ
- کولمبو: (دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، سپر ایٹ مرحلے کے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کل سے پریکٹس کرے گی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن پریماداسا سٹیڈیم میں ہو گا، قومی کرکٹ ٹیم پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے سے رات 8 بجے تک پریکٹس کرے گی۔
قومی کرکٹ ٹیم کا ایک کھلاڑی رات 8 بجے پری میچ پریس کانفرنس بھی کرے گا، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا کل دوپہر ڈیڑھ بجے پریکٹس سیشن شروع ہو گا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے پری میچ پریس کانفرس ایک بج کر پندرہ منٹ پر ہو گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 21 فروری کو سپر ایٹ راؤنڈ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔