خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جسے منظور بھی کر لیا گیا ہے۔
یہ پیشرفت فیڈریشن میں انتظامی معاملات پر اٹھنے والے سنگین سوالات اور حکومتی سطح پر نوٹس لیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فیڈریشن میں بدانتظامی کی رپورٹس منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد صدر فیڈریشن طارق بگٹی بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
طارق بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کر دیا ہے اور درخواست کی ہے کہ حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں۔
یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا جب قومی ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے دورے کے دوران غیر معیاری رہائش فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا، حالانکہ حکومت کی جانب سے فیڈریشن کو 25 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی تھی۔
کھلاڑیوں کو فائیو اسٹار ہوٹل کے بجائے ایک عام گھر میں ٹھہرایا گیا، جس پر شدید تنقید سامنے آئی۔