بنگلادیش ویمنز ٹیم پاکستان کو ہرا کر ویمنز رائزنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

بنگلادیش ویمنز ٹیم پاکستان کو ہرا کر ویمنز رائزنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان اے ویمنز ٹیم بنگلادیش کی جانب سے ملنے والے 111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 16.4 اوورز میں 56 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان حفصہ خالد 12، شوال ذوالفقار 14 اور یسرا عامر 11 رنز بناکر پویلین لوٹیں جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔

قبل ازیں تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کھیلے ویمنز ایشیاکپ رائزنگ سٹارز کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان اے ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے، بنگلادیش کی جانب سے کپتان فہیمہ خاتون نے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کیساتھ نمایاں رہیں۔