کھیل
خلاصہ
- لندن: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر انگلش کرکٹ بورڈ نے ابوظبی میں انگلینڈ لائنز کا دورہ منسوخ کر دیا۔
ای سی بی دورہ منسوخ کر کے کھلاڑیوں اور عملے کی انگلینڈ واپسی کے انتظامات کر رہا ہے، ابوظبی میں پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان اتوار کو دوسرا ون ڈے منسوخ کیا گیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز میں پانچ ون ڈے میچز کھیلے جانے تھے، انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا ابوظبی میں شیڈولڈ کیمپ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔