کھیل
خلاصہ
- دبئی: (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ ملتوی کر دی گئی۔
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کی میٹنگ 25 سے 27 مارچ تک قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونا تھی تاہم آئی سی سی میٹنگ خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔
ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میٹنگ کا اب اپریل میں ہونے کا امکان ہے تاہم نئی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے تمام اراکین کو میٹنگ ملتوی ہونے کے بارے میں مطلع کر دیا ہے، آئی سی سی میٹنگ کا اب کسی دوسرے وینیو پر ہونے کا امکان ہے۔
آئی سی سی کے آفیشلز آج احمد آباد میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کا ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھیں گے، نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین راجر ٹوز بھی فائنل دیکھنے کے لئے سٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔