زمبابوین کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل سے منسلک، پی سی بی کا ایکشن پر غور

زمبابوین  کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل سے منسلک، پی سی بی کا ایکشن پر غور

زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزرابانی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کی جانب سے ڈیل ملنے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 سے نام واپس لے لیا ہے۔

 مزرابانی نے جمعے کے روز کے کے آر سے اپنا معاہدہ طے پانے کے بعد فیصلے سے متعلق اسلام آباد یونائیٹڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوین کرکٹر بلیسنگ مزاربانی کے خلاف قانونی ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، زمبابوین کرکٹر نے پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر قانونی ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزاربانی نے پی ایس ایل سے معاہدے کے دوران بھارتی لیگ کے ساتھ معاہدہ سائن کیا جبکہ انہوں نے سیزن 11 میں اسلام آباد کی نمائندگی کرنا تھی۔

پی سی بی نے گزشتہ سال جنوبی افریقی کرکٹر کوربین بوش کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی تھی۔

مزرابانی کے کے آر میں بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کی جگہ آئے ہیں جن کو بی سی سی آئی کی ہدایت پر دسمبر میں کے کے آر نے 2026 کے آکشن میں 9.2 کروڑ بھارتی روپے میں خریدنے کے بعد ریلیز کر دیا تھا۔

یاد رہے 11 فروری کو ہونے والی پی ایس ایل آکشن میں مزرابانی کو تمام ٹیم نے نظر انداز کیا تھا ویسٹ انڈیز کے شیمار جوزف کے جانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان کیڈائریکٹ سائننگ کی تھی۔