انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی 2026 کا شیڈول جاری

انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی 2026 کا شیڈول جاری

ایونٹ میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی، ٹورنامنٹ میں مرد و خواتین کے الگ الگ مقابلے ہوں گے جبکہ مینز ایونٹ کے مقابلوں میں 9 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پول اے میں انڈیا، کوریا، جاپان، چائنیز تائپے اور قازقستان شامل ہونگی جبکہ پول بی میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور چین ہونگی۔

گرین شرٹس اپنے سفر کا آغاز 30 مئی کو چین کے خلاف میچ سے کرے گی۔

واضح رہے ایونٹ 29 مئی سے 6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جائے گا۔