بنگلا دیش نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

بنگلا دیش نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلا دیش نے آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس اسٹرن (ڈی ایل ایس) طریقہ کار کے تحت 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بنگلا دیشی ٹیم نے 192 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور میچ اپنے نام کر لیا، اس کامیابی کے ساتھ میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی، جس کے بعد آسٹریلیا کے لیے سیریز میں واپسی ممکن نہیں رہی۔

واضح رہے کہ یہ بنگلا دیشی کرکٹ کی تاریخ کی ایک اہم کامیابی قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ ٹیم نے پہلی بار آسٹریلیا جیسی مضبوط حریف کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔