خلاصہ
- کراچی: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری فیفا ورلڈ کپ 2026 کے جوش میں برازیلین فٹبال ٹیم کے مداح نکلے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر پیغام دیتے ہوئے برازیل کی روایتی پیلی جرسی بھی پہن رکھی تھی اور ورلڈ کپ کے میچز لیاری سٹیڈیم میں بڑی اسکرین پر دیکھنے کی دعوت دی۔
بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیاری آئیں اور فیفا ورلڈ کپ 2026 کو پھرپور انداز میں اجوائے کریں۔
@BBhuttoZardari #Fifa #WorldCup pic.twitter.com/Jj1tXHJ5BQ
— PPP (@MediaCellPPP) June 11, 2026
بلاول بھٹو زرداری کی پیلی جرسی میں ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ لیاری کو پاکستان میں فٹبال کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور یہاں کے عوام میں برازیلین فٹبال ٹیم کی مقبولیت ہمیشہ سے نمایاں رہی ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو دو صفر سے ہرادیا۔ گروپ اے کے کھیلے جانے والے اس میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے جولین کوننس اور راؤل جیمی نیز نے گول سکور کئے۔
میگا ایونٹ کے پہلے روز گروپ اے کا میچ جنوبی کوریا اور چیک ری پبلک کے درمیان جاری ہے۔