کھیل
خلاصہ
- ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی افتتاحی تقریب نے شائقین کے دل جیت لئے۔
ٹورنٹو میں کینیڈا اور بوسنیا کے میچ سے قبل ہونیوالی تقریب میں ایلیسیا کارا، جیسی ریز، نورا فتیحی اور ایل یانا سمیت متعدد فنکاروں نے شاندار پر فارمنس دیں، افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹورنٹو کا سٹیڈیم کینیڈا کے روایتی رنگوں میں نہا گیا۔
— Ceremoniólogo (@ceremoniologo) June 12, 2026
دوسرے دن کے پہلے میچ میں میزبان کینیڈا اور بوسنیا مد مقابل جبکہ دوسرے میچ میں صبح 6 بجے امریکا اور پیرا گوئے آمنے سامنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے کی میکسیکو میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی۔
اس تقریب میں فٹبال سٹیڈیم میں شکیرا اور برنا بوائے کی دھماکے دار پرفارمنس نے دنیا بھر میں شائقین فٹ بال کو جھومنے پر مجبور کر دیا تھا۔