پرو ہاکی لیگ، پاکستان ہاکی ٹیم کو مسلسل 12ویں شکست

پرو ہاکی لیگ، پاکستان ہاکی ٹیم کو مسلسل 12ویں شکست

بیلجیم میں ہونے والے اس میچ میں سپین نے اہم کھلاڑیوں کو آرام دے کر نوجوانوں کو موقع دیا لیکن اس کے باوجود بھی پاکستان نے اس موقع سے کوئے فائدہ نی اٹھایا۔

ابتدائی کوارٹر میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا، اسپین کو برتری حاصل کرنے کا موقع ملا لیکن علی رضا نے پنالٹی اسٹروک روک کر سپین کو پہلے برتری حاصل نہ کرنے دی۔

28 ویں منٹ میں ابو بکر محمود نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی لیکن اگلے منٹ میں ہی سپین کے پیپ کینیل نے مقابلہ برابر کردیا، ہاف ٹائم پر مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔

تیسرے کوارٹر میں سپین نے 2 گول کرکے مقابلہ 3 ۔1 کیا لیکن کوارٹر ختم ہونے سے قبل ابوبکر محمود نے 1 اور گول کرکے پاکستان کا خسارہ کم کیا۔

چوتھے کوارٹر میں سپین نے 1 اور گول کرکے سکور 4 ۔ 2 کردیا اور میچ کا اختتام اس سکور پر ہی ہوا۔

ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے آخری مرحلے کیلئے اب پاکستان ہاکی ٹیم انگلینڈ کا رخ کرے گی جہاں 23 جون کو اسکا میچ انڈیا سے شیڈولڈ ہے۔