خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی ہاکی ٹیموں کے آئندہ بین الاقوامی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ایچ ایف کے مطابق قومی سینئر ہاکی ٹیم قاہرہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کرے گی، جبکہ ایف آئی ایچ پرو لیگ کے سلسلے میں بیلجیم اور برطانیہ کا دورہ بھی کرے گی۔
اس کے علاوہ سینئر ٹیم ستمبر میں جنوبی کوریا کا اہم دورہ کرے گی اور ایشین گیمز سمیت ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرے گی اور انڈر 18 بوائز ٹیم جاپان میں ایشیا کپ اور عمان میں ہونے والی 5-اے-سائیڈ ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔
دوسری جانب انڈر 21 قومی ٹیم عمان میں انٹرنیشنل سیریز، چین میں جونیئر ایشیا کپ اور ملائیشیا میں سلطان آف جوہر کپ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔
ادھر انڈر 18 گرلز ہاکی ٹیم اس وقت عمان میں جاری انڈر 18 ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مزید کہن تھا کہ قومی ٹیموں کی بین الاقوامی سرگرمیوں کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان ہاکی کی مضبوط واپسی اور نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنا ہے۔