کھیل
خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے ہسپتالوں اور سکولوں کے بعد کھیلوں کی سرکاری سہولیات بھی نجی شعبے کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اور پشاور سپورٹس کمپلیکس کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ ان سہولیات کے انتظام کے لیے نجی شعبے سے پری کوالیفکیشن درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق ہاکی گراؤنڈ، سکواش اور ٹینس کورٹس، سوئمنگ پول، باسکٹ بال کورٹ اور بیڈمنٹن ہال سمیت مختلف کھیلوں کی سہولیات پانچ سال کے لیے نجی شعبے کے حوالے کی جائیں گی۔
آؤٹ سورسنگ کی مدت پانچ سال ہوگی، جبکہ تسلی بخش کارکردگی کی صورت میں اس میں مزید پانچ سال کی توسیع بھی کی جا سکے گی۔