پی این فلیٹ کلب سکواش: عاصم، نور، حمزہ اور ناصر کوارٹر فائنل میں

پی این فلیٹ کلب سکواش: عاصم، نور، حمزہ اور ناصر کوارٹر فائنل میں

پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں پری کوارٹر فائنل میں عاصم خان نے ہانگ کانگ کے میتھو لئی کو تین ایک سے ہرایا۔

نور زمان نے برازیل کے ڈیگو گوبی کو تین۔صفر سے سٹریٹ گیمز میں زیر کیا۔

حمزہ خان نے سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ برنیٹ کو سخت مقابلے کے بعد تین۔دو سے شکست دی جبکہ ناصر اقبال نے مصر کے یاسین شودے کو تین۔صفر سے آؤٹ کلاس کیا۔