سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے سپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے سپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

اس حوالے سے سیکرٹری آئی پی سی محی الدین وانی نے بتایا کہ سی ڈی ڈبلیو پی نے سیف گیمز کے انفراسٹرکچر کے لیے 5.7 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت آئی پی سی کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد سمیت دیگر شہروں کی کھیلوں کی سہولیات اپ گریڈ کی جائیں گی، سیف گیمز کے لیے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر 5.7 ارب روپے لاگت آئے گی۔

سیکریٹری آئی پی سی نے کہا کہ سی ڈی ڈبلیو پی نے سیف گیمز انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن پیکیج کی منظوری دے دی ہے، سیف گیمز کے لیے کھیلوں کے مراکز میں سہولیات کا معیار اور استعداد بہتر بنائی جائے گی۔

محی الدین احمد وانی نے کہا کہ 5.7 ارب روپے کے انفراسٹرکچر پیکیج کی منظوری سیف گیمز کی میزبانی کی جانب اہم پیش رفت ہے جس سے سیف گیمز کے لیے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اور دیگر کھیلوں کی سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق بہتر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیف گیمز کے منصوبوں پر بروقت عملدرآمد اور تکمیل یقینی بنائی جائے گی اور اپ گریڈ کیے گئے کھیلوں کے مراکز سیف گیمز کے بعد بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔

وزارت آئی پی سی نے کہا کہ سیف گیمز کی میزبانی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔