ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کی بدترین پوزیشن

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کی بدترین پوزیشن

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش نے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں مشکلات مزید بڑھا دی ہیں، دس ٹیموں پر مشتمل ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی یہ تاریخ کی بدترین پوزیشن ہے۔ قومی ٹیم نے گزشتہ 20 ٹیسٹ میچز میں صرف 7 کامیابیاں حاصل کی ہیں، جبکہ مسلسل خراب کارکردگی کے باعث رینکنگ میں بھی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کو گزشتہ 12 ٹیسٹ سیریز میں سے 6 میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث قومی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔