آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کو نقصان

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کو نقصان

لنگی نگیڈی کو ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میچ کے دوران دائیں جانب ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد اسکینز کرائے گئےاور اسکینز کے نتائج کے بعد اب انہیں بحالی کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

لنگی نگیڈی کی انجری کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈ میں ایک اور تبدیلی کرنا پڑ گئی۔ اس سے قبل کگیسو ربادا اور اوٹنیل بارٹ مین بھی انجریز کے باعث سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے لنگی نگیڈی کے متبادل کے طور پر نوجوان فاسٹ بولر نکوبانی موکوینا کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ موکوینا نے حال ہی میں نمیبیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ڈیبیو کیا تھا جہاں انہوں نے 2 میچز میں ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچز 24، 27 اور 30 ستمبر کو شیڈول ہیں جو بالترتیب ڈربن، جوہانس برگ اور پوچھ فیسٹرم میں کھیلے جائیں گے۔