ایشین گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان ٹینس ٹیم جاپان روانہ

ایشین گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان ٹینس ٹیم جاپان روانہ

پاکستان ٹینس کے 6 کھلاڑی اور 2 آفیشلز جاپان روانہ ہوئے ہیں، اعصام الحق اور عقیل خان پاکستان ٹینس ٹیم میں شامل ہیں۔

ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں میں مزمل مرتضیٰ اور محمد شعیب بھی شامل ہیں جبکہ اُشنا سہیل اور ماہین آفتاب قریشی بھی قومی ٹینس دستے میں شامل ہیں۔

محمد حسیب اسلم قومی ٹینس ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے جاپان روانہ ہوئے ہیں جبکہ کرنل ضیاء الدین طفیل ایشین گیمز کے لیے پاکستان ٹینس ٹیم کے منیجر مقرر کئے گئے ہیں۔