ٹی 20 کے کپتان سلمان علی آغا کی چھٹی کا امکان

ٹی 20 کے کپتان سلمان علی آغا کی چھٹی کا امکان

ذرائع کے مطابق صاحب زادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف قومی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی دیئے جانے کا امکان ہے، صاحب زادہ فرحان کو ایشین گیمز کے لئے قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔

ہیڈ کوچ مائک ہیسن صاحب زادہ فرحان کو کپتان رکھے جانے کے حق میں ہیں، 2028ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر کھلاڑیوں کا پول تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈول ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز 9, 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔