ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار

ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار

تین روزہ ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا جس میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کے منیجر رضا کچلو ہوں گے۔

پاکستانی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان عباس آفریدی، عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں، پاکستانی ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس کھیلے جانے والے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔