کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی

کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی

سعودی پرو فٹبال لیگ میں النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے رونالڈو نے دریہ کے خلاف ایک گول سکور کیا، اس میچ میں النصر نے دریہ کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

رونالڈو اب کیریئر کے تاریخی سنگِ میل، 1000 گولز، سے صرف 20 گول دور ہیں، ان کے مداحوں کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ وہ یہ سنگِ میل کب عبور کرتے ہیں۔