ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کی ریکارڈ مانگ، 12 دن میں ڈیڑھ کروڑ درخواستیں موصول

ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کی ریکارڈ مانگ، 12 دن میں ڈیڑھ کروڑ درخواستیں موصول

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ ٹکٹوں کے لیے آئی سی سی بیلٹ رجسٹریشن میں اب تک 44 لاکھ افراد اندراج کروا چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر ایک کروڑ 50 لاکھ 83 ہزار سے زائد ٹکٹس کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ٹکٹوں کے لیے 142 ممالک سے درخواستیں موصول ہوئیں۔ شائقین کرکٹ 21 نومبر تک آئی سی سی بیلٹ کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔