کھیل
خلاصہ
- دوحہ: (دنیا نیوز) بھارت اے کے نوجوان بیٹر ویبھو سوریاونشی نے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری، 150 اور ڈبل سنچری بنانے کے ریکارڈز توڑ دیے۔
دوحہ میں ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف ویبھو سوریاونشی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 28 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور آسٹریلیا کے جیک فریسر میکگرک کا 29 گیندوں پر سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ویبھو سوریاونشی نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 40 گیندوں پر 150 رنز مکمل کیے جبکہ صرف 52 گیندوں پر ڈبل سنچری بنا کر ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
انہوں نے مجموعی طور پر 53 گیندوں پر 204 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 28 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
واضح رہے کہ ویبھو سوریاونشی کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت بھارت اے نے متحدہ عرب امارات کا 250 رنز کا ہدف صرف 14.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔