کھیل
خلاصہ
- کولمبس: (دنیا نیوز) ایم ایل ایس فٹبال کپ میں دفاعی چیمپئن انٹر میامی کا سفر پہلے ہی راؤنڈ میں اختتام پذیر ہوگیا۔
کولمبس کریو نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انٹر میامی کو ایک صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی، میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔
فاتح ٹیم کی جانب سے روڈریگز نے انجری ٹائم میں فیصلہ کن گول اسکور کرکے کولمبس کریو کو کامیابی دلائی، دوسری جانب انگلش پریمیئر لیگ میں ناٹنگھم فاریسٹ نے چیلسی کو تین کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔