ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان میں جوتے بھی اسمارٹ ہوگئے، ٹوکیو کے ہوٹل نے سیلف پارکنگ سلیپرز متعارف کرا دیے، کہیں بھی اتارے خود بخود اپنی جگہ پر پہنچ جائیں گے۔
ٹیکنالوجی کی دنیا میں جاپان کا واقعی کوئی ثانی نہیں، کارسنسر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئی اسمارٹ جوتے بنا لئے۔ ٹوکیو کے ہوٹل میں رکھے یہ جوتے کہیں بھی اتاریں خود بخود داخلی دروازے تک پہنچ جائیں گے۔
ہر سلیپر میں دو چھوٹے پہیے، ایک موٹر، اور سنسراستعمال کیا گیا ہے، جوتوں کی بھاگ دوڑ دیکھ کو ہوٹل آنے والے افراد اپنی ہنسی پرقابو نہیں رکھ پاتے۔