زیادہ خراٹے لینے سے انسان کے ڈی این اے کو نقصان ہوتا ہے اور وہ کینسر جیسے مرض میں بھی مبتلا ہوسکتا ہے :ماہرین
بیجنگ ( نیٹ نیوز ) بیشتر افراد سوتے وقت خراٹے لیتے ہیں، کسی کا انداز ہوتا ہے زوردارتو کوئی مدھم آواز میں خراٹے لیتے ہیں، لیکن اب چین میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خراٹے آہستہ لیے جائیں یا زوردار ، دونوں صورتوں میں انسان جلد بوڑھا ہو جاتا ہے۔
مغربی چین کے سائنسدانوں نے اپنی تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ زور دار خراٹے لینے والے افراد جلد بوڑھے ہوجاتے ہیں کیونکہ خراٹے لینے سے انسان کے ڈی این اے کو نقصان پہنچتا ہے اور سرطان جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سائنسدانوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اگر انسان کے حلق کے درمیان لٹکتا ہوا گوشت کا ٹکڑا بہت چھوٹا ہو اور اس کے سرے بھی بہت مختصر ہوں تو ڈی این اے مالیکیول جینیاتی خرابی کا سبب بن جاتے ہیں۔