ویوو کا نیا کانسیپٹ فون صارفین کی توجہ کا مرکز

Published On 11 Mar 2018 07:17 PM 

لاہور: (ویب ڈیسک) ویوو کا نیا کانسیپٹ فون صارفین کی توجہ کا مرکز، بڑے سمارٹ فونز کے مقابلے کا سستا فون مارکیٹ میں آگیا۔

ویوو نے ایک کانسیپٹ اسمارٹ فون اپیکس متعارف کرایا ہے، جو رواں سال جون کے بعد فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ویوو کے عہدیداران نے اعلان کیا ہے کہ اس فون کی کمرشل پیداوار2018 کے وسط میں شروع ہوجائے گی اور سال کے آخر تک فروخت کے لیے تیار ہوسکتا ہے۔

اگر یہ فون رواں سال سامنے آتا ہے تو ڈیزائن کے حوالے سے یہ دیگر کمپنیوں کی ڈیوائسز سے بالکل مختلف ہوگا جس میں فرنٹ پر پوری اسکرین ہی ہے۔ 6 انچ کی او ایل ای ڈی اسکرین فون کے تمام کونوں پر پھیلی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے فرنٹ کیمرے کو بھی سامنے نہیں دیا گیا بلکہ یہ اوپری حصے سے باہر نکلتا ہے۔ اس فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا۔

اس فون کی فرنٹ اسکرین کے نصف حصے میں کسی بھی جگہ انگلی رکھ کر فنگرپرنٹ اسکینر کو استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس فون پر 2 انگلیوں کو بھی اسکین کیا جاسکتا ہے۔ اس کی قیمت کیا ہوگی؟ ابھی تک اس حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ مگر اس کمپنی کے فون عام طور پر سام سنگ یا ایپل سے سستے ہوتے ہیں۔