امریکی ماہرین کی کوششوں سے بنایا جانے والا روبوٹ صرف 0٫38 سیکنڈز میں ریوبک کیوب کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی ماہرین نے ریوبک کیوب حل کرنے والا روبوٹ تیار کرلیا جی ہاں اس روبوٹ کو دیکھ لیں جو صرف 0.38 سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کرنے کا ماہر ہے۔
بین کٹز اور جیرڈ کارلو نامی ماہرین نے یہ روبوٹ تیار کیا ہے جو صرف 0.38 سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس وقت دنیا کاتیز رفتار ی سے ریوبک کیوب حل کرنیوالا روبوٹ ہے تاہم گنیز آفیشلز کی جانب سے ابھی تصدیق کرنا باقی ہے ۔ واضح رہے اس سے قبل تیز ترین رفتار سے ریوبک کیوب حل کرنیوالا روبوٹ جرمن انجینئر نے تیار کیا تھا جو 0.63 سیکنڈ میں اسے حل کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔