لاہور: (دنیا نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نئی مشکل میں، ڈیٹا چوری کے بعد نیا سکینڈل سامنے آ گیا۔ ایک سافٹ ویئر بگ نے گزشتہ ماہ ایک کروڑ چالیس لاکھ صارفین کا ڈیٹا لیک کر دیا۔
فیس بک نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انکشاف کیا ہے کہ 18 مئی سے 27 مئی تک ایک بگ صارفین کی ذاتی پوسٹس پبلک کرتا رہا۔ اس بگ نے صارفین کی پرائیوسی سیٹنگز کو خود تبدیل کرنا شروع کر دیا۔
صارفین جو بھی پوسٹ کرتے وہ ان کے دوستوں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی دیکھ سکتے تھے۔ کمپنی نے اعتراف کیا ہے کہ بگ نے ایک کروڑ 40 لاکھ صارفین کو متاثر کیا ہے تاہم مسئلہ حل کر لیا گیا ہے اور متاثرہ صارفین کو جلد آگاہ کر دیں گے۔