لاہور: (ویب ڈیسک) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انسانی جسم میں پروٹین کی حد سے زیادہ مقدار صحت کے لیے خطرناک ہوتی ہے۔
طبی تحقیق میں یہ انتباہ سامنے آیا ہے کہ بہت زیادہ پروٹین کا استعمال درمیانی عمر کے افراد میں دل کے دورے کا خطرہ 33 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر افراد میں غذائی پروٹین مثلاً دودھ، مرغی، مکھن اور پنیر وغیرہ سے ہارٹ فیلیئر کا خطرہ انچاس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔