سبز سیب کا استعمال ہڈیوں کے لیے مفید

Last Updated On 24 July,2018 11:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سبز سیب ہڈیوں کے لیے بہترین پھل ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق سبز سیب میں مختلف اقسام کے وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیب میں کیلشیم کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے جو ہڈیوں کی نشونما میں بہترین کردار ادا کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ سبز سیب کھانے سے ہڈیاں اور دانت بھی مضبوط ہوتے ہیں۔