لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سرخ گوشت اور دودھ سے بنی مصنوعات صحت کے لئے بہترین غذا ہیں۔
کینیڈا کی میک ماسٹر یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق پھلوں، سبزیوں کے علاوہ مچھلی کے ساتھ سرخ گوشت فالج اور ہارٹ اٹیک کے خطرات میں نمایاں حد تک کمی لانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دودھ سے بنی مصنوعات اور گوشت دل کی صحت اور لمبی عمر کے لیے مفید ہیں۔