نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی شہری ایئرپوڈز لگا کر موبائل پر گفتگو کررہا تھا کہ اسی دوران کان میں لگا ایئر پوڈ دھماکے سے پھٹ گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان یہ ایئر پوڈز کئی ماہ سے استعمال کر رہا تھا، واقعہ کے بعد نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اہل خانہ کو بتایا کہ اُس کے کان کی جلد جھلس کر بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق دھماکے کی وجہ سے نوجوان کے کان میں تکلیف ہوئی اور اُس کی قوتِ سماعت بھی متاثر ہوئی۔ کان کے اندر موجود پردے پر خون بھی جم گیا ہے جس کی وجہ سے متاثرہ نوجوان کو شدید درد ہو رہا ہے۔