جرمنی میں کورونا سے متاثر افراد سے خبردار کرنیوالی ایپ متعارف

Last Updated On 17 June,2020 05:24 pm

برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی میں ایک ایسی ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس کے استعمال سے ان شہریوں کا پتا چل جائے گا جو کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہیں۔

کیا جا رہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی یہ انوکھی ایپ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دے گی۔ اس ایپ کو مشہور کمپنیوں ایپل اور گوگل کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔ اس ایپ کو ‘’کورونا وارن’’ کا نام دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جرمنی کے علاوہ برطانیہ اور فرانس سمیت درجنوں ممالک ایسی ایپس اور دیگر ٹیکنالوجیز کے ذریعے کورونا وبا کو قابو میں رکھنے کی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ایسی ایپ کا سب سے پہلا استعمال چین میں کیا گیا تھا۔ یہ ایپ صرف اس لئے کامیاب ہوئی کیونکہ چینی حکومت نے اسے تمام شہریوں کے لیے لازم قرار دیا تھا تاکہ ان کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جا سکے۔

لیکن یورپی ممالک میں ایسی پابندیاں مشکل کام ہیں کیونکہ شہری آزادی کے قوانین انھیں چین جیسے کھلے اختیارات نہیں دیتے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ملک کی 60 فیصد آبادی کا ایسی ایپ کا استعمال ضروری ہے۔