نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی کانگریس کی رکن مسلمان ڈیموکریٹ الہان عمر کے والد کوررونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی کانگریس کی رکن مسلمان ڈیموکریٹ الہان عمر نے کووڈ 19 سے اپنے والد کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ الہان عمر اور ان کے والد نور عمر محمد 1995 میں صومالیہ کی خانہ جنگی کے دوران امریکا آئے تھے۔ الہان عمر امریکی کانگریس میں منتخب ہونے والی پہلی دو مسلمان خواتین میں سے ایک ہیں۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
— Ilhan Omar (@IlhanMN) June 16, 2020
Surely we belong to God and to him shall we return.
It is with tremendous sadness and pain to say goodbye to my father, Nur Omar Mohamed. No words can describe what he meant to me and all who knew and loved him. pic.twitter.com/gb7q0gMXG2
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر الہان عمر نے ٹویٹ کا آغاز إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ سےکیا۔
ٹویٹر پر والد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بیشک ہمارا تعلق اللہ تعالیٰ کیساتھ ہے، اور ہم نے ایک دن لوٹ کر جانا ہے۔
رکن امریکی کانگریس کا کہنا تھا کہ انتہائی دکھ اور درد کے ساتھ والد الوداع نور عمر محمد کو الوداع کہنا چاہتی ہوں۔ کوئی لفظ اس کی وضاحت نہیں کرسکتے کہ میرے والد میرے لیے کیا معنی رکھتے ہیں اور وہ سب جو میرے والد کو جانتے اور پیار کرتے ہیں۔