پلازمہ بیچنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں: گلوکار فخر عالم کا مطالبہ

Last Updated On 16 June,2020 10:52 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکار و گلوکار فخر عالم نے اعلیٰ حکام سے پلازمہ بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ایک انٹرویو کے دوران فخر عالم کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو پلازمہ عطیہ کرنے والوں سے پلازمہ مفت لے کر پلازمہ کے ضرورتمند افراد کو لاکھوں روپے میں فروخت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنے ہوئے 73 سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن افسوس ہم آج تک ایک قوم نہ بن سکے، عالمگیر وبا کورونا وائرس کے دوران بھی سب لوگ اپنا اپنا سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے معاملے کو اتنا سیاسی بنادیا گیا ہے کہ ہر سیاستدان ایک دوسرے پر الزام تراشی تو کر رہا ہے مگر ملک اور عوام کا کوئی نہیں سوچ رہا۔

فخر عالم نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا ایسے لوگوں کیخلاف سخت کارروائی کریں جو پلازمہ پر بھی ذاتی مفاد کو انسانیت پر ترجیح دے رہے ہیں۔

اداکارہ نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک قوم بن کر کورونا کیخلاف لڑ کر ہی اسےشکست دے سکتے ہیں۔