بجلی سے چلنے والے جہاز کی پرواز کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا

Last Updated On 13 June,2020 10:26 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) دنیا کے پہلے اور سب سے بڑے بجلی سے چلنے والے جہاز کی پرواز کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا۔

دنیا کا پہلا الیکٹریکل طیارہ ایک امریکی کمپنی نے تیار کیا ہے، اس جہاز کو اڑنے کیلئے ایندھن کی ضرورت نہیں بلکہ یہ چارجنگ سے چلتا یا اڑتا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے الیکٹرک ہوائی جہاز نے پہلی پرواز 30 منٹ تک کامیابی کیساتھ مکمل کی، جہاز کی بیٹری کو ایک بار چار ج کر کے 160 کلومیٹر تک کا سفر کیا جاسکتا ہے۔

اس جہاز کو ای کیرواوان کا نام دیا گیا، جو 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے اور اس میں بیک وقت 9 مسافر بیٹھ سکتے ہیں۔ اس طیارے کو جلد کمرشل پرواز کیلئے استعمال کیا جائیگا۔