بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اپنا نیا سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے جسے انجوائے ٹونٹی پرو کا نام دیا گیا ہے۔
ہواوے انجوائے ٹونٹی پرو فون کا چھ جی بی ریم والا ورژن 47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد جبکہ آٹھ جی بی ریم والا ماڈل 54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت کیا جائے گا۔
فون کی پچھلی جانب 3 کیمرے لگے ہوئے ہیں جس میں بنیادی کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی دیئے گئے ہیں۔ فنگر پرنٹ ریڈر سائیڈ میں دیا گیا ہے جبکہ ڈوئل موڈ 5 جی سپورٹ دی گئی ہے۔
میڈیا ٹیک ڈیمینسٹی 800 پراسیسر سے لیس یہ فون فور جی سپورٹ کے ساتھ ہے، جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری 22.5 فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔
اس میں چھ سے آٹھ جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
اس فون میں 6.5 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ واٹر ڈراپ نوچ میں 16 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔