ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا

Published On 17 April,2021 05:47 pm

لندن: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کی علی الصبح ٹوئٹر کی سروس متاثر ہوئی جس کے باعث ہزاروں ٹوئٹر صارفین نے ٹوئٹر سائٹ پرشکایات درج کیں۔

مانیٹرنگ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ٹوئٹر کے بعض صارفین ٹوئٹ نہیں کر پارہے اور بعض صارفین ٹائم لائن چیک کرنے سے قاصر ہیں جبکہ کچھ صارفین نے لاگ اِن نہ ہونے کی شکایات کی ہیں۔

ٹوئٹر سروس متاثر ہونے سے صارفین کو ٹوئٹ کی اپ لوڈنگ، لاگ ان میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں ٹوئٹر میں کچھ مسائل کی تصدیق کی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ بعض صارفین کی ٹوئٹس لوڈ نہیں ہورہی ہیں، اس حوالے سے ہونے والی خرابی پر کام جاری ہے اور صارفین جلد اپنی ٹائم لائن پر واپس آسکیں گے۔
 

Advertisement