تازہ ترین
  • بریکنگ :- کابینہ اجلاس میں اشیاکی قیمتوں کاتقابلی جائزہ پیش کیاگیا،فواد چودھری
  • بریکنگ :- دوسرےہفتےسےاشیاکی قیمتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- اسلام آباد:ہرچیزپرسبسڈی نہیں دی جاسکتی ،وفاقی وزیراطلاعات
  • بریکنگ :- راشن پروگرام کےتحت آٹےپر30فیصدسبسڈی جنوری سےشروع ہوگی،فواد چودھری
  • بریکنگ :- 31ہزارسےکم آمدن والےطبقےکوآٹےپرسبسڈی دیں گے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- 2کروڑلوگوں کو2018کی نسبت کم ریٹ پرآٹاملےگا،فوادچودھری
  • بریکنگ :- ہماری نشاندہی کےبعدآٹےکی قیمت مستحکم ہوئی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کراچی،حیدرآبادکےعلاوہ پورےملک میں 20کلوآٹا 1100روپےکاہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کراچی میں 20 کلوآٹےکاتھیلا1456روپےکاہے ،فوادچودھری
  • بریکنگ :- حیدرآبادمیں 20 کلوآٹا1316روپےکاہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کوئٹہ میں 20کلوآٹےکاتھیلا 1400روپےکامل رہاہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کراچی اوراسلام آباد کےسواپورےملک میں چینی 90 روپےکی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- کراچی اوراسلام آبادمیں چینی 97روپےمیں مل رہی ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- آنےوالے دنوں میں چینی کی قیمت 85روپےتک آجائےگی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- راناشمیم کامعاملہ عدالت میں ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- راناشمیم کوملک سےباہرجانےکیلئےعدالت سےاجازت چاہیے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- عدالت کی اجازت سےراناشمیم بیرون ملک جاسکتےہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- راناشمیم کیس میں قانونی کارروائی کی ضرورت پڑی توکریں گے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- گورنرپنجاب کابیان سیاق وسباق سےہٹ کرپیش کیا گیا،فواد چودھری
  • بریکنگ :- چودھری سروربات کررہےتھےکہ آئی ایم ایف کیوں جانا پڑتاہے،فواد چودھری
  • بریکنگ :- چودھری سرورنے کہا آئی ایم ایف جانےپرپابندیاں لگ جاتی ہیں،فواد چودھری

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے نئی مصنوعات متعارف کرا دیں

Published On 21 April,2021 05:38 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صارفین کیلئے کئی نئی مصنوعات متعارف کرا دی ہیں جن میں جامنی رنگ کے آئی فون 12 سمیت کئی اپ ڈیٹس شامل ہیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ اردو نیوز کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں سال کی پہلی اہم تقریب منعقد کی ہے جس میں پرپل آئی فون 12 کے موجودہ ماڈل سمیت کئی اپڈیٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایپل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے آئی او ایس میں نئی اپ ڈیٹس آ رہی ہیں جس میں سب سے زیادہ تبدیلیاں پرائیویسی کے حوالے سے ہوں گی۔

امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے آئی فون 12 میں صرف رنگ کی اپ ڈیٹس کی گئی ہیں، اس کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، یہ اسی قیمت میں صارفین کو دستیاب ہوگا جس میں آئی فون 12 کے دیگر ماڈلز دستیاب ہیں۔

ایپل کی جانب سے جو پراڈیکٹس متعارف کرائی گئی ہیں ان میں ایم ون چِپ کے ساتھ آئی پیڈ پرو کی قیمت تین ہزار 199 درہم سے شروع ہوگی۔ اس کے علاوہ ایپل ٹی وی فور کے کی قیمت 729 درہم سے شروع ہوگی جبکہ اس کے لیے بھی آرڈرز 30 اپریل سے ہی بُک ہوں گے۔

آئی میک 24 انچ سات مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت ساڑھے پانچ ہزار درہم سے شروع ہوگی۔ اس کے لیے آرڈرز 30 اپریل سے لیے جائیں گے جبکہ فراہمی مئی کی 15 تاریخ کے بعد ہوگی۔

ایئر ٹیگ کی قیمت 129 درہم سے شروع ہوگی اور اس کے لیے آرڈرز 23 اپریل سے لیے جائیں گے جبکہ 30 اپریل تک ڈیلیوری ہوگی۔