دبئی: (ویب ڈیسک) یو اے ای دنیا بھر میں سب سے تیز ترین انٹرنیٹ رکھنے والا ملک بن چکا ہے۔ جو ٹیکنالوجی اس کے پاس ہے وہ امریکا اور یورپ میں بھی موجود نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اردو نیوز میں چھپنے والی خبر کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے سال لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو اپنے دفاتر اور کام کرنے کے مقامات سے دور ہونا پڑا اور گھروں سے کام کرنا پڑا جس میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کا انتہائی اہم کردار ہے۔
عالمی انٹرنیٹ سپیڈ فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ڈاؤن لوڈ اوسط سپیڈ 178.52 ایم بی پی ایس ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ سپیڈ 48.40 ایم بی پی ایس تک ہے۔
انڈیکس میں 135 سے زائد ممالک سے کا جائزہ لیا گیا ہے اور ماہانہ بنیادوں پر دنیا بھر میں انٹرنیٹ سپیڈ کا موازنہ کیا گیا ہے۔ یہ اصلی صارفین کے ذریعے حاصل کیے گئے اعداد و شمار ہیں۔
موبائل انٹرنیٹ کی سپیڈ پچھلے سال سے بہت زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
یہ انٹرنیٹ ریٹنگ رواں سال کی پہلی سہ ماہی سے متعلق ہے۔ متحدہ عرب امارات خلیج کے ان تین ممالک میں شامل ہے جو ٹاپ فہرست میں شامل ہیں۔ ان میں قطر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سعودی عرب پانچویں نمبر پر ہے۔