تازہ ترین
  • بریکنگ :- آصف زرداری کی نااہلی کیلئےخرم شیرزمان کی درخواست پربھی سماعت
  • بریکنگ :- فوادچودھری اورخرم شیرزمان کےوکیل عدالت میں پیش
  • بریکنگ :- درخواست منظوربھی ہوجائےتوسپریم کورٹ کالعدم کرسکتی ہے،چیف جسٹس
  • بریکنگ :- رکن اسمبلی کوعہدےسےہٹانےکےنتائج ہوتےہیں،چیف جسٹس
  • بریکنگ :- قانون میں متبادل فورمزہیں توعدالت رٹ جاری کیوں کرے؟چیف جسٹس
  • بریکنگ :- یہ عدالت ان درخواستوں کوکیوں سنے؟چیف جسٹس اطہرمن اللہ
  • بریکنگ :- قانون میں موجودتمام فورمزسےمتعلق عدالت کوآگاہ کریں،چیف جسٹس
  • بریکنگ :- سیاسی لڑائیاں عدالتوں سےباہرلڑیں،چیف جسٹس اطہرمن اللہ
  • بریکنگ :- عدالت نےکیس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی
  • بریکنگ :- اسلام آبادہائیکورٹ،فوادچودھری کی نااہلی کیلئےدائردرخواست کی سماعت

انسٹا گرام کا ایک منٹ تک طویل ویڈیوز کی آزمائش کا آغاز

Published On 26 November,2021 01:36 pm

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) انسٹا گرام انتظامیہ نےماضی میں صارفین کو 15 سیکنڈز کی ویڈیوزاپ لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا تاہم اب 60 سیکنڈ کی طویل ویڈیوز کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے،انہیں لائیو بھی دکھایا جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام پر ویڈیوز کو 15 سیکنڈز کے ٹکڑوں میں چلایا جاتا تھا، اب اس کی ضرورت نہیں رہے گی اور سٹوریز کو بڑے فریم میں بھی دکھایا جا سکے گا۔ انسٹاگرام انتظامیہ کے مطابق بعض افراد طویل ویڈیوز کو ٹیسٹ کر رہے ہیں تا کہ لوگ آسانی سے انہیں پوسٹ کر سکیں۔

صارفین کی سہولت کیلئے گذشتہ برس بھی انسٹا گرام نے مختلف فیچرز پیش کئے تھےمگر سٹوری کا علیحدہ سیکشن اور ریلز الگ فیلڈ میں آتی ہیں، اب انتظامیہ تمام آپشنز کو ایک ہی جگہ اکٹھا کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک نوجوانوں میں مقبول ہونے کے سبب انسٹاگرام کو بھی اپنی سروسز میں تبدیلی کرنا پڑ رہی ہے، ٹک ٹاک کچھ عرصے میں آئی اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ لئے۔