حکومت کا 2022 کے اختتام تک ملک میں 5جی لانے کا اعلان

حکومت کا 2022 کے اختتام تک ملک میں 5جی لانے کا اعلان

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب میں وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں آئی ٹی پارک کے لیے زمین مل گئی ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ میں چوبیس فیصد اضافہ ہوا، اگلے سال آئی ٹی کی برآمدات کا ہدف تین ارب ستر کروڑ ڈالر رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا گرین لائن منصوبہ اس سال تیار ہوجائے گا، سندھ حکومت نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا،کراچی کو بس سروس بھی وفاق دے رہی ہے۔